کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن نے سندھ حکومت کی طرف سے صوبائی اسمبلی سے گٹکا اور مین پوری بل2019 پاس کرانے کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے ۔ پی ایم اے کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے میں گٹکا ،مین پوری اور ان سے بننے والی دیگر مضر صحت اشیاء کی تیاری ، خرید و فروخت اور درآمدو برآمد پر مکمل پابندی ہو گی۔یہ قانون سازی پی ایم اے اور ناک ، کان ، گلے کے ڈاکٹروںکا درینہ مطالبہ تھا ۔اس قانون پر سختی سے عمل درآمد کی صورت میں منہ کے کینسر اور منہ کے نا کھلنے (sub-mucous fibrosis) کے واقعات میں کمی آئے گی جن کی تعداد میں اس وقت بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے۔منہ نا کھلنے کی بیماری نوجوانوں میں اور خاص طور پر اسکول اور کالج کے طلبہ میں عام پائی جاتی ہے یہ ناقابل علاج بیماری ہے جس سے منہ نا کھلنے کے ساتھ ساتھ منہ میں شدید جلن ہوتی ہے۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، منہ کے کینسر اور منہ کے نا کھلنے جیسی بیماریوں کے لئے مسلسل آواز بلند کرتی رہی ہے ۔ چھالیہ کا استعمال منہ کے کینسر اور منہ کے نا کھلنے کا ایک بڑا سبب ہے ۔میٹھی چھالیہ جو کہ122برانڈزمیںمختلف پنیوں میں ہر جگہ عام دستیاب ہے۔